60اساتذہ کی گریڈ 16میں ان سروس پرموشن
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 60 اساتذہ کو گریڈ 16 میں ان سروس پرموشن دے دی ۔ترقی پانے والے اساتذہ میں 28 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ سیس ایپ کے ذریعے اپنے سکولوں میں تعیناتیوں کے لئے آن لائن درخواست دیں گے۔ مینوئل طریقہ کار سے کسی بھی ٹیچر کی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نئی ڈی پی سی کا انعقاد جنوری میں دوبارہ کئے جانے کا امکان ہے۔