ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بلڈ بینک کی سہولت متعارف

 ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بلڈ بینک کی سہولت متعارف

لاہور (کرائم رپورٹر) سیف سٹی نے تجرباتی بنیادوں پر پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ورچوئل بلڈ بینک کی سہولت متعارف کرا دی۔

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر سیف سٹی ایمرجنسی ورچوئل بلڈبینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔شہری 15 پر کال کر کے 4 دبا کر سیف سٹی ایمرجنسی بلڈبینک سے بآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔کال موصول ہونے پر سیف سٹی آفیسر بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کا رابطہ کانفرنس کال کے ذریعے کالر سے کر ائے گا۔بلڈ ڈونر ایجنسیز،این جی اوز،کالجز و یونیورسٹیز کے بلڈ بینکس کو سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے لنک کیا گیا ہے ۔شہری،سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی ممبران خون کا عطیہ دینے کیلئے 15 کال یا ویب سائٹ پر خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کر ا سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر پنجاب پولیس کے افسر و جوان خود کو بطور ڈونر رجسٹر کر ا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں