ایل ڈی اے سٹی ،بیشتر الاٹیوں نے ترقیاتی چارجز نہ دئیے

ایل ڈی اے سٹی ،بیشتر الاٹیوں نے ترقیاتی چارجز نہ دئیے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کی پہلی اور دوسری قرعہ اندازی کے بیشتر الاٹیوں نے ڈویلپمنٹ چارجز ادا نہ کئے، سکیم میں پچیس سو پلاٹوں کا قبضہ دیا گیا مگر ایل ڈی اے کو ریونیو نہ مل سکا۔

ریونیو بڑھانے اور سکیم کا قبضہ دینے کیلئے ایل ڈی اے نے دو بار قرعہ اندازی کی ،بیشتر الاٹیوں کی جانب سے ڈویلپمنٹ چارجز ادا نہیں کئے گئے ،ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں ساڑھے سات ارب روپے کی ادائیگیاں ہونا باقی ہیں۔ سکیم میں ادھورا ترقیاتی کام ہونے کے سبب الاٹیوں نے احتجاجاً چارجز جمع نہ کر ائے ۔ ایک ہزار سے زائد الاٹیوں نے پلاٹ کی قسطیں بھی ادا نہ کیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ چارجز نادہندگان کو آخری موقع دیا گیا،ڈیڈ لائن میں صرف دو روز باقی ہیں۔ 5 جنوری کو ڈویلپمنٹ چارجز جمع نہ کرانے والے الاٹیوں سے سرچارج اصل تاریخ سے وصول کیا جائے گا،چارجز جمع نہ کر انے والے الاٹیوں کے پلاٹ منسوخ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں