ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ

ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار نہ کرنے  پر ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایلیمنٹری ٹیچرز اور سینئر ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ جاری کر دی۔

محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر سنیارٹی لسٹیں فراہم کی جائیں ورنہ سی اوز اور ڈی اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ سنیارٹی لسٹیں تیار نہ ہونے سے ہزاروں اساتذہ کی ان سروس پروموشن التوا کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں