بجلی چوری الزامات:انکوائری رپورٹ میں سہیل شوکت بٹ کو کلین چٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ پر نجی ٹی وی چینل کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی حقیقت سامنے آ گئی۔
لیسکو کی تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں بجلی چوری کے کسی بھی قسم کے شواہد کی تردید کر دی۔ خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سہیل شوکت بٹ کی رہائش گاہ پر نہ صرف تمام میٹر زقانونی طور پر نصب ہیں بلکہ 20 کلو واٹ کا سولر پینل بھی استعمال میں ہے ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔