لاہور تعلیمی بورڈ ، اسناد کو ڈیجیٹل کرنے پر کام شروع

لاہور تعلیمی بورڈ ، اسناد کو ڈیجیٹل کرنے پر کام شروع

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ نے اسناد کو ڈیجیٹل کرنے پر کام شروع کردیا، طلبا اب گھر بیٹھے رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ کے رزلٹ کارڈز کیو آر کارڈ کے ذریعے سے ملے گا۔امیدوار بیرون ملک سے بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے رزلٹ حاصل کرسکیں گے ، بورڈ کی جانب سے امیدوار کو ون ٹائم کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا،کسی بھی جگہ بیٹھ کر کوڈ سکین کرکے رزلٹ کارڈ حاصل کیا جاسکے گا۔کیو آر کوڈ والی اسناد تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ ہوں گی،ابتدائی طور پر نویں اور 11ویں جماعت کا رزلٹ کارڈکیو آر کوڈ سے حاصل کیاجاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں