سرحد پار سے آئی نیل گائے ریسکیو ، 6 غیرقانونی شکاری گرفتار

سرحد پار سے آئی نیل گائے  ریسکیو ، 6 غیرقانونی شکاری گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر) ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گزشتہ روز سرحد پار سے آئی نیل گائے ریسکیو کرلی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف قصور ڈاکٹر محمد فیاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اطلاع موصول ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر پر سرحد پار سے آئی مہمان نیل گائے کو جو کتوں نے بری طرح زخمی کرکھی تھی بحفاظت ریسکیو کرکے چھانگا مانگا وائلڈلائف پارک منتقل کر دی۔علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں سمگل بٹیروں کی بڑی کھیپ پکڑنے سمیت مہاجر پرندوں اور فالکن کے 6 غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں ایک لاکھ سے زائدجرمانہ کیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں