ہنی ٹریپ مقدمہ ،ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

 ہنی ٹریپ مقدمہ ،ضمانت کی  درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں رائٹر خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج اور ملزم یاسر علی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج پیر کے روز ہو گی۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں