(ن) لیگ نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی:افضل کھوکھر
لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا انتشاری ٹولے کی ہنگامہ خیزی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی سمت میں ڈال دیا اور۔۔۔
اب گروتھ کی طرف پیشرفت کی جارہی ہے، ’’اڑان پاکستان پروگرام‘‘ معیشت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور عوام کو تقسیم کرنے کی سیاست نہیں کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات کی کیونکہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام نا گزیر ہے۔