لیسکو: 170نادہندگان سے 40لاکھ80ہزار روپے وصول
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ایک روز کے دوران170نادہندگان سے 40لاکھ80ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 17نادہندگان سے 56ہزار ، ایسٹرن سرکل میں 23نادہندہ سے 10لاکھ39 ہزار روپے ،سنٹرل سرکل میں 27 نا دہندگان سے 10لاکھ32ہزار ،ساؤتھ سرکل میں 13 نادہندگان سے 56ہزار ، ننکانہ سرکل میں 16 نادہندگان سے 11ہزار ،شیخوپورہ سرکل میں 30 نادہندگان سے 39ہزار ،اوکاڑہ سرکل میں 25نادہندگان سے 21ہزار جبکہ قصور سرکل میں 19 نا دہندگان سے 25ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔