بے ضابطگی پر امیدوار تاحیات نااہل ہوسکتاہے :بارکونسل

بے ضابطگی پر امیدوار تاحیات نااہل ہوسکتاہے :بارکونسل

لاہور(کورٹ رپورٹر)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ وکلا کے عمل سے ظاہر ہونا چاہیے کہ یہ آئین و قانون کی پیروی کرنے والا طبقہ ہے۔۔۔

کسی بھی معاملے میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات میں کسی طرح کی سنگین بے ضابطگی پر امیدوار کے انتخاب لڑنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی ،الیکشن کی شفافیت کے لئے تمام ڈسٹرکٹ بارز کے امیدواروں سے بیان حلفی لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راؤفضل الرحمن ،سیکر ٹری پنجاب بار کونسل رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینزفرحان شہزاد ،کامران بشیر مغل،امجد اقبال خان ،رانا عمیر اوردیگر بھی موجود تھے ۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ بارز پنجاب بار کونسل کے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت الیکشن کرائیں ،ایس او پیزکی خلاف ورزی یا کسی طرح کی سنگین بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا تو وہ نہ صرف الیکشن کے لئے نااہل ہوگا بلکہ اس پر تاحیات انتخابات لڑنے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں