صحابہ کرامؓ کی زندگیاں انسانیت کیلئے مینارہ نور : علما کرام

صحابہ کرامؓ کی زندگیاں انسانیت کیلئے مینارہ نور : علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ کے سابق خطیب ومرکزی رہنما نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ڈاکٹر حسیب قادری اور دیگر علما کرام نے کہا صحابہ کرامؓ کی زندگیاں انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں۔۔۔

سیدنا صدیق اکبرؓ کاطرز حکمرانی ہی ترقی اور امن کی ضمانت ہے ۔دور حاضر میں جذبہ صدیقی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔سیدنا صدیق اکبرؓ کی حیات مبارکہ مسلمانوں اور انسانیت کے لئے ایک روشن مثال ہے ، جو ایمان، صداقت، عزم اور اخلاص کی بلند ترین صفات کا مجسمہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجدبلا ل نواب کالونی مصری شاہ میں سیدنا صدیق اکبرؓ کی یاد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت پیرافضال حسین زنجانی نے کی،مفتی ندیم قمرحنفی نے خطبہ استقبال دیا جبکہ کانفرنس سے مولانارب نواز چشتی، مفتی خضرالسلام،مفتی انتخاب احمدنوری، مولانا محمدعلی نقشبندی،علامہ عبداللہ ثاقب،مفتی عارف حسین ،مفتی عمران حنفی، مفتی کریم خان ، مفتی ابوبکر قریشی، ڈاکٹر عمران نظامی ودیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ علما کرام نے مزید کہا سیدنا صدیق اکبرؓنے اپنے ایمان، علم اور قربانیوں سے اسلام کی بقا اور فروغ میں بے شمار خدمات انجام دیں۔ آپ نے ہر مشکل میں نبی اکرم ؐکا ساتھ دیا، اور اپنے مال، جان اور وقت سے اسلام کی خدمت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں