ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کا اجلاس آج ہوگا

ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کا اجلاس آج 6 جنوری کو طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مرکزی علما کونسل کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی اجلاس کی میزبانی کریں گے ،جس میں ملی یکجہتی کونسل کے دستور میں ترامیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات کی رپورٹ پیش اور ضلع کرم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان ،افغانستان اور ایران تعلقات پر قائدین اظہار خیال کریں گے جبکہ کشمیر، فلسطین اور مشرق وسطی کے حالات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں