میٹرو بس ایم اے او کالج کے قریب خراب، مسافر پریشان

میٹرو بس ایم اے او کالج کے قریب خراب، مسافر پریشان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس ایم اے او کالج کے قریب تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، بس کے انجن میں خرابی آنے سے میٹرو بس ٹریک پر ہی رک گئی۔۔۔

 بس میں سوار مسافروں کو میٹرو ٹریک پر ہی اتار لیا گیا، مسافروں کی بڑی تعداد ٹریک پر کھڑے اگلی بس کا انتظار کرتی رہی، ٹریک پر بس خراب ہونے سے سروس بھی متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں