ڈی سی کا بنیادی مرکز صحت علی رضا آباد کا اچانک دورہ

ڈی سی کا بنیادی مرکز صحت  علی رضا آباد کا اچانک دورہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت علی رضا آباد کا اچانک دورہ کیا، طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان کے مطابق ڈی سی نے مرکز صحت کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں انتظامی امور پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک اور رجسٹر کے اندراج کا بغور جائزہ لیا۔ ڈی سی نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں