پنجاب:سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت

 پنجاب:سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت

لاہور (خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 18ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوایا گیا، زیبرا کراسنگ بنانے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لئے کیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ زیبرا کراسنگ طلبا کے محفوظ سڑک کراسنگ کیلئے بنائی جائے گی، زیبرا کراسنگ کے قریب ٹریفک سلو گزرے گی، شہری علاقوں میں موجود تمام سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائے گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10دنوں کے اندر اندر زیبرا کراسنگ بنا کر رپورٹ بھجوائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں