جماعت اسلامی نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت منایا

جماعت اسلامی نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت منایا

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعۃ المبارک اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں اہل فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

 ادھر امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گورائیہ، محمد فاروق چوہان کے ہمراہ بھارتی، امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں کہا پاکستان کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ،امریکہ، بھارت، اسرائیل عالمی امن کے دشمن ہیں، فلسطین اور کشمیر کی آزادی اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں