فیصل ٹاؤن: خواجہ سرا، کاہنہ کے علاقہ میں نوجوان قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن اور کاہنہ میں خواجہ سرا سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق فیصل ٹاؤن میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے زمان احمد عرف پلوشا کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔۔۔
مقتول بہاولنگر کے گاؤں کا رہنے والا اور چند روز بعداس کی بہن کی شادی تھی ۔مقتول کے بھائی محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے ، ملزم کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا ۔ کاہنہ کے علاقے میں حویلی کے سامنے کھڑے ہونے کے جھگڑے پر محلے دار ملزموں جاوید، نشان علی اور اسد نے نوجوان مبشر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے حویلی سامنے کھڑے ہونے پر پہلے جھگڑا کیا پھر فائرنگ کر دی،پیٹ میں فائرلگنے کے باعث مبشر موقع پر دم توڑ گیا۔