منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا

 منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں  مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضاکاروں نے عید کے تینوں ایام میں سینکڑوں چھوٹے بڑے جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے اور ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔۔۔

 بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اجتماعی قربانی مہم میں حصہ لینے والے ر ہنماؤں و کارکنان کو مبارک باد دی، قربانی کے گوشت کو موسمی شدت سے محفوظ بنانے اور بلاتاخیر تقسیم یقینی بنانے کیلئے تھرما پول کے ڈبوں اور چلر گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ مرکزی قائدین خرم نواز گنڈا پور،فیصل حسین مشہدی، انجینئر محمد ثناء اللہ خان، انجینئر محمد رفیق نجم، عبد الرحمن ملک، نوراللہ صدیقی،شفقت ندیم و دیگر رہنماؤں نے گوشت کی تقسیم مہم کی نگرانی کی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی بہترین انتظامات یقینی بنانے پر مرکزی ر ہنماؤں کو مبارک باد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں