کارسوارمیاں بیوی سے ساڑھے 8 لاکھ نقدی، موبائل چھین لیا
مصطفی آباد (نامہ نگار) ڈاکوؤں نے کار سوار میاں بیوی سے ساڑھے 8 لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔۔۔
غازی روڈ کے رہائشی حماد منیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیوی کے ہمراہ کار پر اپنے سسرال قصور جارہا تھا کہ بھلو کے قریب پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گاڑی میں پڑی 8لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔