مریم نواز کی کارکردگی پی پی کو نقصان پہنچا رہی : ن لیگ

لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر۔۔۔
ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ نگہت شیخ میاں طارق سمیت دیگر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی مخالفین بھی پرائیویٹ محفلوں میں تسلیم کرتے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، پنجاب کا بجٹ ابھی پیش ہی نہیں ہوا، مخالفین پہلے ہی اسے مسترد کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریم نواز نہ صرف ڈیلیور کر رہی ہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دے رہی ہیں۔ وہ پچھلے 16 ماہ سے لوگوں کو صرف خواب نہیں دکھا رہیں بلکہ خواب پورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کسی حکومت کے پاس کچھ دکھانے اور بتانے کو ہو تو سال، ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے لیکن اگر کچھ نہ ہو تو 16 سال بھی ناکافی ثابت ہوتے ہیں۔