ٹریکٹر ٹرالے سے گر کرلڑکا شدید زخمی
قصور(خبرنگار)نواحی علاقہ روہی نالہ ملوکی کے قریب جواں سالہ لڑکا ٹریکٹر ٹرالے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
شہر کے نواح شیرو کانہ کا رہائشی شہباز اینٹوں سے لوڈ ڈ ٹریکٹر ٹرالے پر جارہا تھاکہ ٹریکٹر کی ہک ٹوٹنے سے وہ زمین پر جاگرا ،جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،مریض کو تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔