غیر مسلموں کیلئے مذہب کے بجائے اقلیت کا لفظ استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں نصابی کتب، ٹیک کورسز، مذہبی سلیبس، اساتذہ کی اسیسمنٹ اور ٹیچرز ٹریننگ سمیت متعدد اہم معاملات زیر بحث آئے۔
وزیر تعلیم نے غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہب کے بجائے اقلیت کا لفظ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم کے اجلاسوں میں غیر مسلموں کیلئے ہندو، کرسچن وغیرہ کے بجائے اقلیت کی اصطلاح اپنائی جائے اور مشترکہ لفظ استعمال کر کے ان کے وقار کا خیال رکھا جائے۔ رانا سکندر حیات نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن، پی سی ٹی بی اور قائد کے مختلف محکموں میں افسروں کی ڈیپوٹیشن پر نظر ثانی کے احکامات دئیے۔