فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا دور اندیش سفارتی پیش رفت:ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا دور اندیش  سفارتی پیش رفت:ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

لاہور ( سیاسی نمائندہ ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو ایک مثبت، پُرامن اور دور اندیش سفارتی پیش رفت قرار دیا ۔

انہوں نے کہا فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ اور امریکی تھنک ٹینکس سے ملاقات میں پاکستان کا واضح مؤقف پیش کرنا قومی وقار اور خودمختاری کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو تسلیم کیا جانا پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں