شہر میں بارش، وزیر ہاؤسنگ کا واسا کنٹرول روم کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین ،واسا افسران اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
صوبائی وزیر نے واسا کنٹرول روم کا دورہ کیا اور بعد ازاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پوری مشینری فیلڈ میں متحرک ہے، 6 ہزار سے زائد واسا ملازمین فیلڈ میں متحرک ہیں،گزشتہ سالوں کی نسبت بارش اور بروقت نکاسی آب میں واضح فرق ہے، بارشی پانی میں ڈوبنے والے علاقوں کی پرانی اور تازہ تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں 13 زیر زمین واٹر ٹینکس کو فعال کیا جاچکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارش کے دورانیے مزید بڑھ سکتے ہیں، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی وطن واپسی سوال کے جواب میں کہا کہ ہم عمران خان کے دونوں بچوں کے ساتھ بیٹی ٹیریان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔