عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح : بلال اکبر خان

 عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح : بلال اکبر خان

لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے والے منصوبوں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر ہر طرح کے مسائل دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 اس کے علاوہ بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو تمام میٹروز سٹیشنز پر سکیورٹی، پینے کے پانی، پنکھوں اور ایسکلیٹرز کو فعال رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ترجمان پی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام سٹیشنز پر عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام امور کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اگر کسی بھی قسم کا کوئی تکنیکی مسئلہ بھی پیش آ جائے تو اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضروری اقدامات شروع کر دیے جاتے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں ایک الیکٹرک سیڑھی کے سینسر میں خرابی پیدا ہوئی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ میٹروز کے ٹریک کو بارشوں کے دوران بھی بحال رکھا گیا اور مسافروں کو بلاتعطل سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں