قصور،گردونواح میں لاکھوں کے ڈاکے ، 4موٹر سائیکلیں چوری
قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے، موبائل فونز لوٹ لئے جبکہ چار موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ کچاپکا کے قریب سے۔۔۔
ڈاکوؤں نے ابوبکر ٹاؤن کھڈیاں کے رہائشی مرزا ماجد سے 65 ہزار، دو موبائل ، اٹھیل پور کے نزدیک حویلی پڈھانوالی کے رہائشی فیصل سے 15 ہزار ، موبائل ،موٹرسائیکل ،چک نمبر 59 کوٹ رادھاکشن کے قریب روسہ کے رہائشی رکشہ سوار سردار مسیح سے ہزاروں روپے وموبائل اورسرائے مغل کے قریب اکبر آباد رکھ والا کے رہائشی اشرف سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ ضلع کچہری قصور سے چور کوٹ مرادخاں کے رہائشی شہباز مظفر ہمدانی ،نیوسٹی صدر قصور سے فتوحی والا کے رہائشی لطیف،میاں والا گھاٹ چونیاں سے عاطف اورقادی ونڈ روڈ سے دیپالپور کے رہائشی فضل الرحمن کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ۔