سیلاب، نقصانات کے تخمینہ کیلئے 27 فیصد سروے مکمل

سیلاب، نقصانات کے تخمینہ کیلئے 27 فیصد سروے مکمل

سو ا2 لاکھ متاثرین کی تفصیلات جمع،26اکتوبر تک سروے مکمل :عرفان کاٹھیا

لاہور(سہیل احمد قیصر)پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے جاری سروے 27 فیصد تک مکمل، سروے مکمل کرنے کی حتمی تاریخ 26 اکتوبر مقرر ہے ۔ 2 لاکھ 26 ہزار سیلاب متاثرین کی تفصیلات جمع کی جاچکی ہیں۔سروے کے مقررہ تاریخ تک مکمل نہ ہونے کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے جس میں 22سو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 27 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے جس 2 لاکھ 26 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔ اب تک سروے ٹیموں نے 6 لاکھ 73 ہزار ایکڑ سیلاب سے متاثرہ اراضی کی نشاندہی کر لی ہے ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 63 ہزار 615 مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کرلیا ہے جن میں مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ مکانات شامل ہیں۔ سروے کی تکمیل کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر ہے ا۔اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سروے مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کے لیے ٹیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور پوری اُمید ہے کہ 26 اکتوبر تک سروے مکمل کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں