این ایچ اے کو یوٹرنز بناتے وقت ٹیپا کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال روڈ ای ایم ای سگنل، ٹھوکر سے موٹروے انٹری پوائنٹ اور رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ایچ اے ، ای ایم ای چوک کے دونوں اطراف یوٹرن اور نہر پر کراسنگ پل بنا رہا ہے ۔ کینال روڈ نزد ای ایم ای، این ایچ اے کی جانب سے نہر پر بریجز کی تعمیر کا جائزہ لیاگیا۔این ایچ اے حکام کو یوٹرنز بناتے وقت ٹیپا کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔