پتوکی میں نیا سیوریج ، سڑکیں تعمیر کروائینگے :رانا حیات خان

 پتوکی میں نیا سیوریج ، سڑکیں  تعمیر کروائینگے :رانا حیات خان

پتوکی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ پتوکی کا دیرینہ مسئلہ سیوریج۔۔۔

 ، شہری اور دیہاتی علاقوں کی سڑکیں تعمیر کروائی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے جناح ہال میں لیگی ورکرز ،چیئرمین، ناظمین ،کونسلرز اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمود انور نے وزیراعلیٰ سے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کروانے پر رانا محمد حیات خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں اپنے تمام فنڈز عوام کی فلاح معبود پر خرچ کر کے تحصیل پتوکی کو مثالی بنانے میں کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں