چونیاں میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم جاری
الہ آباد (نمائندہ دنیا)ڈی سی قصور محمد آصف رضا کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفی جٹ کے۔۔۔
حکم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانا محمد اسلم کی مانیٹرنگ میں تحصیل چونیاں کی تمام یونین کونسلز میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے ،جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ۔ آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے قبل عوام کو آگاہ کرنے کیلئے مسجدوں میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں تاکہ پالتو کتوں کے مالک اپنے پالتو جانوروں کو پٹہ ڈال کر رکھیں ۔اے ڈی ایل جی چونیاں رانا محمد اسلم کا کہنا تھاکہ کتا مار مہم کے ذریعے شہریوںمیں خوف کے بادل چھٹ رہے ہیں ، بہت جلد تحصیل چونیاں سے آوارہ کتوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔