منشیات فروش 20لیٹر شراب چالو بھٹی سمیت گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر پتوکی نے منشیات فروش کو 20لیٹر شراب اور چالو بھٹی سمیت گرفتار کرلیا۔۔۔۔
تھانہ صدر پتوکی میں تعینات اے ایس آئی لیاقت علی نے چک نمبر 38 پتوکی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ندیم عرف دیما ولد اﷲ دتہ سیال جٹ کو چالو بھٹی اور 20لیٹر شراب کشید سمیت گرفتار کیا۔