بسنت :صدرمملکت سمیت اہم شخصیات کودعوت نامے ارسال

بسنت :صدرمملکت سمیت اہم شخصیات کودعوت نامے ارسال

امریکا ،یوکے ،سعودیہ ،چائنہ،ترکی ،قطر،دبئی،ایران کے سفارتکار بھی مدعو

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں بسنت کے موقع پر لانگ ویک اینڈ متوقع،6فروری کی چھٹی دینے کی تجویز زیر غور ہے ،ملک و بیرون ملک بسنت دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ، ذرائع انتظامیہ کے مطابق صدر و وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،چاروں صوبوں کے وزرااعلیٰ ،چیف سیکریٹریز سمیت اہم شخصیات کو بسنت پر دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ،امریکا ،یوکے ،سعودیہ ،چائنہ،ترکی ،قطر،دبئی،ایران کے سفارتکاروں کوبھی دعوت نامے ارسال ۔6اور سات فروری کو شاہی قلعہ میں بسنت فیسٹول کی تقریبات ،دس منٹ کا فائر ورکس ہو گا ، بسنت کے ہفتے لمبی چھٹی کا امکان ہے ،5 سے 8 فروری تک تعطیلات کی تجویز زیر غور ہے ،5 فروری یومِ کشمیر کی چھٹی ہے ،6 فروری کو خصوصی چھٹی دینے کی تجویز زیر غور ہے ، 7 اور 8 فروری ہفتہ اتوار کے روز لاہور میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ لاہوریوں کو 5، 6، 7 اور 8 فروری کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں