تلونڈی ، تھہ شیخم: 4وارداتیں، لاکھوں کا سامان چوری

 تلونڈی ، تھہ شیخم: 4وارداتیں، لاکھوں کا سامان چوری

نعیم کی دکان سے 10لاکھ، زرعی سپرے سنٹر سے پونے 7لاکھ کی اشیا لے گئے

تلونڈی، تھہ شیخم(نامہ نگاران)قصور کے علاقوں تلونڈی اور تھہ شیخم میں چوری کی 4وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔نعیم کی الیکٹرانکس کی دکان کے تالے توڑ کر تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی لیتھیم بیٹریاں، انورٹر اور دیگر سامان چوری کرلیا، زرعی سپرے سنٹر سے پونے 7لاکھ مالیت کا بیج، زرعی ادویات، کمپیوٹر اور ایل سی ڈی چوری ہوگئی۔مقامی جنازہ گاہ سے ہزاروں روپے مالیت کا واٹر پمپ اور سٹیبلائزر چوری کرلیا گیا۔ شیروکانہ تھہ شیخم میں عامر حسین کے سکول سے چور ایک کمپیوٹر اور 2 ایل سی ڈیز چرا کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں