بجلی چوری کرنیوالے 3صارفین کے خلاف مقدمات درج

 بجلی چوری کرنیوالے 3صارفین کے خلاف مقدمات درج

ملزموں میں مدکے کا رانا مراد، ویرم ہٹھاڑ کا اختر اور تارا گڑھ کا عبدالکریم شامل

قصور(نمائندہ دنیا)تین مختلف مقامات پر واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کنڈا لگاکر بجلی چوری کرنیوالے 3صارفین کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ایس ڈی او امتیاز نور نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ مدکے دھاریوال میں دورانِ چیکنگ صارف ملزم رانا مراد علی ولد رانا ارشاد علی کا میٹر کاٹاگیا تھا جوکہ واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی حاصل کرکے بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا جبکہ اے ایم او شعیب انور کھڈیاں نارتھ سب ڈویژن قصور نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ ویرم ہٹھاڑ کھڈیاں میں دورانِ چیکنگ صارف اختر علی واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے کا مرتکب پایا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا ہلہ عمیر سرفراز نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کروایا کہ تارا گڑھ میں دورانِ چیکنگ چک 44 کا رہائشی صارف عبدالکریم واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری میں ملوث پایا گیا جس پر پولیس نے تینوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں