شہریوں سے موبائل چھیننے والے 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شادباغ میں شہریوں سے موبائل چھیننے والا 2 رکنی نو عمر سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ۔۔۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو اطلاع ملی کہ دو ملزمان شہریوں سے 2 موبائل چھین کر فرار ہوئے ہیں جس پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ٹیم نے ملزمان کو اقبال روڈ سے گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد کر لیا، بعد ازاں گرفتار ملزمان سوہن، حیدر کو کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا۔