بسنت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانیکاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے بسنت کے موقع پر لاہوریوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بسنت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
بسنت کے تینوں دن ٹریفک پولیس لاہور 24 گھنٹے تینوں شفٹوں میں متحرک رہے گی اور ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائیگا۔ایک شفٹ میں ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران تعینات ہوں گے ۔