پرانا کاہنہ فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی ، کروڑوں کا سامان جل گیا
لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے پرانا کاہنہ مین فیروزپور روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ موجود گاڑیوں کی ورکشاپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اتنی شدید تھی کہ پوری فرنیچر مارکیٹ جل کر کوئلہ بن گئی، آتشزدگی کے باعث ورکشاپ میں کھڑی ایک گاڑی بھی جل کر تباہ ہو گئی، جبکہ ورکشاپ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، جبکہ ورکشاپ کے ہیڈ کا کہنا ہے کہ نقصان چار کروڑ روپے سے زائد ہے ۔