جنرل ہسپتال: پیریٹونیل ڈائیلاسز پر ورکشاپ

جنرل ہسپتال: پیریٹونیل ڈائیلاسز پر ورکشاپ

لاہور (آن لائن) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ابھرتے ہوئے رجحانات گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید ثابت ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ‘پیریٹونیل ڈائیلاسز کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

، جس میں ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، سربراہ شعبہ نیفرولوجی پروفیسر عبادالرحمٰن، ڈاکٹر یاسر حسین، ڈاکٹر روشینا انجم، ڈاکٹر قرۃ العین، ڈاکٹر ساجد اقبال اور صوبہ بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں