الکہف فاؤنڈیشن کی تقریب آج
لاہور (سیاسی نمائندہ)الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات آج صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک حافظ ابراہیم نقشبندی کی سرپرستی ہمدرد چوک ٹاؤن شپ میں ہوگی۔
پروفیسر مولانا یوسف خان،علیم ڈار، وفاقی مشیرآزاد کشمیر وگلگت شبیر عثمانی، مولانا عبدالقدوس ، مولانا احمد الراعی، مولانا عبداللہ مدنی، مولانا وقاص سعید اور مولانا حماد عباسی خطاب کرینگے ۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا، اساتذہ اورسٹاف کو انعام دیئے جائینگے ۔حفاظِ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔