ننکانہ:مسیحی برادری نے 174 واں ینگسن ڈے منایا

ننکانہ:مسیحی برادری نے 174 واں ینگسن ڈے منایا

مرکزی تقریب میں مختلف ممالک اور اندرون ملک سے مسیحی برادری کی شرکت

 ننکانہ صاحب (خبر نگار)مسیحی برادری کے قدیم گاؤں ینگسن آباد میں 174 واں ینگسن ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، مرکزی تقریب میں مختلف ممالک اور اندرون ملک سے مسیحی برادری کی شرکت، مسیحی برادری کی پاکستان کی ترقی و سلامتی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ینگسن میموریل چرچ میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں بشپ آف سیالکوٹ ایلون جان، پادری ولسن، پاسٹر عمران گل، چودھری رنجیت لعل نمبردار، بشیر مسیح بھٹی ، سکھ رہنما سردار گوپال سنگھ چاولہ، مسیحی رہنماؤں اور ہزاروں مسیحی مرد و خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے اپنی مذہبی عبادات کیں اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جے ایف ڈبلیو ینگسن نے دیار غیر سے برصغیر کا رخ کیا اور اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاردی، جے ایف ڈبلیو ینگسن نے ننکانہ صاحب کے اس علاقے میں لوگوں کو رہنے کے لئے گھر اور کاشتکاری کے لئے زمینیں دیں، انہوں نے نوجوانوں کو علم حاصل کرنے کی طرف راغب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں