ننکانہ:وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات سے محروم

ننکانہ:وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات سے محروم

یعقوب سے 2لاکھ کا سامان، علی اصغر کے گھر 9لاکھ کے زیورات، نقدی لے گئے

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب میں ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں سے محروم کردئیے گئے ۔ تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے علاقہ چٹی کوٹھی روڈ پر ایلیٹ فورس کے پولیس ملازم محمد یعقوب کے گھر سے نامعلوم چور تقریباً دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے ۔ چوری ہونے والی اشیاء میں70 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی، 45 ہزار روپے مالیت کا اوون اور 86 ہزار روپے نقدی شامل ہے ۔کوٹ کرمانوالہ کے رہائشی علی اصغر کے گھر سے بھی نامعلوم چور 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے ۔ چوک موڑ کھنڈا چوک میں سرِشام نامعلوم چور شہری ذیشان کی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں