قصور:ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق،2زخمی

قصور:ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق،2زخمی

12سالہ گلزیب کنٹینرتلے آیا، ٹرالرکو ٹکر سے رکشہ ڈرائیور پرویز چل بسا

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) قصورمیں دو ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،2خواتین زخمی ہوگئیں۔ تھانہ پھولنگر کے نواحی علاقہ جمبر کلاں کے قریب 12سالہ لڑکا گلزیب ولد مقصود بھٹی پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے کنٹینر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کنٹینر سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ تلونڈی کے علاقہ کاندو کھارا کے قریب رکشہ سڑک پر کھڑے ٹریکٹر ٹرالر سے جاٹکرایا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور پرویز احمد موقع پر چل بسا جبکہ 2 خواتین خورشید بی بی اور رشیداں بی بی زخمی ہوگئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں