19مقامات پر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )شہرمیں 19مقامات پر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی ۔لیسکو ائیر پورٹ روڈ سب ڈویژن میں ملک پور اور۔۔
کے بی کالونی کے علاقے سے 18 کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی6 کنکشنز پر ڈائریکٹر سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ،بجلی چوری میں ملوث 7 ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔لیسکو ٹیم نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں، بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ۔ گلبرگ میں تاریں بنانے والا کارخانہ بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ فیروزپور روڈ کے قریب کارروائی میں کارخانہ نیوٹرل بریک کر کے بھاری انڈسٹریل لوڈ کے ساتھ بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کارخانہ تقریباً 25 لاکھ کی بجلی چوری کر چکا ہے ۔ لیسکو ٹیموں نے کارروائی میں کنکشن منقطع کر کے شواہد قبضے میں لے لیے ۔ملزم کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ۔