طلبہ کیلئے فیول کارڈ متعارف کرایاجائے :ابراہیم مراد

طلبہ کیلئے فیول کارڈ متعارف  کرایاجائے :ابراہیم مراد

لاہور(خبر نگار)سابق وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کیلئے فیول کارڈ متعارف کروا کر مؤثر اور۔۔۔

 فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔فیول کارڈ پر ماہانہ تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔طلبہ کو ماہانہ 10 لٹر رعایتی پٹرول فراہم کیا جائے تو نمایاں ریلیف ممکن ہے ، فیول کارڈ سے طلبہ کی بڑی تعداد مستفید ہو سکتی ہے ۔پنجاب میں تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔تین ماہ کی محدود مدت کے لیے فیول کارڈ سے طلبہ کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں