خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنیوالا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

 خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنیوالا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سرور روڈ پولیس لاہورنے خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

ڈرائیور رضوان کیخلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم نے خاتون کو گاڑی میں ہراساں کیا اور راستے میں اتار کر منہ پر تھپڑ مارکر فرار ہوگیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے سپیشل ٹاسک ملنے پر ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ملزم کو فوری گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں