علما اکیڈمی منصورہ کے تحت حج تربیت گاہ کا انعقاد

علما اکیڈمی منصورہ کے تحت  حج تربیت گاہ کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر) علمااکیڈمی منصورہ کے تحت شادی ہال میں حج تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ڈائریکٹر علما اکیڈمی منصورہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سابق ڈائریکٹر حج آفتاب فروغ زیدی،ڈاکٹر مولانا سرفراز اعوان،ڈاکٹر اقبال نکیانہ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، حاجی سلیم احمد فیصل فرید پراچہ، اسامہ پراچہ و دیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حج تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ادا کرنے والوں کیلئے اللہ تعالی کی رحمتوں ،برکتوں ،فضیلتوں اور سعادتوں کا ثمر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں