شہر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 58 کروڑ کے اضافی فنڈز منظور

شہر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے  58 کروڑ کے اضافی فنڈز منظور

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 58 کروڑ 38 لاکھ کے اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جبکہ مالی سال کے دوران سرنڈر کیے گئے فنڈز بھی دوبارہ حاصل کر لیے گئے ہیں۔سی ایم لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گلبرگ زون کے لیے 11 کروڑ 60 لاکھ، راوی زون ون کے لیے 37 کروڑ 60 لاکھ جبکہ راوی زون ٹو کو 26 کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ داتا گنج بخش زون کے لیے 21 کروڑ 25 لاکھ اور سمن آباد زون کو 16 کروڑ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں