این اے 130کے لئے 20 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور
لاہور (شیخ زین العابدین)این اے 130 ایک بار پھر اربوں کے ترقیاتی پیکیج کا مرکز بن گیا،20 ارب روپے کی منظوری۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے حلقہ این اے 130 کے لیے 20 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر بحالی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔یہ حلقہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے منسوب ہے اور ایک بار پھر اسی جغرافیے کو ترقیاتی فنڈز کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔