اقلیتی کارڈ :مسیحی برادری کو دی جانے والی مالی امداد تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)اقلیتی کارڈ کے تحت مسیحی برادری کو دی جانے والی مالی امداد تاخیر کا شکار ہو گئی۔ چار ماہ گزرنے کے باوجود ہزاروں مستحق خاندانوں کو وظائف جاری نہ ہو سکے۔
جس کے باعث شدید مالی مشکلات جنم لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اقلیتی کارڈ سکیم کے تحت مسیحی برادری کو دی جانے والی مالی امداد تعطل کا شکار ہے ۔چار ماہ گزرنے کے باوجود ہزاروں خاندانوں کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 50 ہزار مستحق مسیحی افراد اس تاخیر سے متاثر ہوئے ہیں۔